ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار ٹاپرس تنازع :روبی رائے، سوربھ اور راہل کے خلاف ایف آئی آر درج

بہار ٹاپرس تنازع :روبی رائے، سوربھ اور راہل کے خلاف ایف آئی آر درج

Wed, 08 Jun 2016 12:49:17  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،7جون؍(آئی این ایس انڈیا)بہار بورڈ کے ٹاپرس معاملے میں روبی رائے، سوربھ شریسٹھ اور راہل کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔یہ ایف آئی آر پٹنہ کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی ہے۔ایف آئی آر میں کالج کے ڈائریکٹر بشن رائے کا بھی نام ہے۔ثانوی تعلیم ڈائریکٹر راجیو رنجن نے یہ ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ان پر آئی پی سی کی دفعہ 420، 465، 467، 468، 471اور 120بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بتا دیں کہ ٹاپرس تنازع کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی دونوں اعلی سطحی انکوائری کمیٹیوں کو پیر کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر تعلیم اشوک چودھری اور بی ایس ای بی کے چیئرمین لال کیشور پرساد سنگھ کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کے بعد تحقیقاتی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا تھا۔معاملے میں براہ راست مجرمانہ سازش کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔معلومات کے مطابق ٹاپرس تنازع میں کمیٹیوں کی کارروائی کو لے کر نتیش کمار نے ناراضگی ظاہر کی۔بورڈ کی جانب سے کمیٹی قائم بنائے جانے کی بابت حکومت کی جانب سے پہلے بھی ناراضگی ظاہر کی جا چکی تھی۔بورڈ کے چیئرمین نے خود کی پہل پر ایک اعلی سطحی جانچ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کر دیاتھا۔بہار میں انٹر میڈیٹ کے امتحان میں ٹاپرس کو لے کر چل رہے تنازعہ پر محکمہ تعلیم نے خرابی کی تحقیقات کے لئے ایک تین رکنی اعلی سطحی جانچ کمیٹی کا قیام کیا تھا، جس میں 20جون تک اپنی رپورٹ سوپینے والی تھی۔


Share: